29 اگست 2015 - 18:51
براہمداغ بگٹی سے سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کرینگے، ثنااللہ زہری

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور خان آف قلات کو بلوچستان کی سیاست میں بھرپور حصہ لینا چاہیئے، ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا جائیگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما ثنااللہ زہری نے کہا کہ براہمداغ بگٹی اور خان آف قلات کو بلوچستان میں آکر سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ ان رہنماﺅں کی بلوچستان میں آمد اور سیاست میں حصہ لینے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ براہمداغ بگٹی کے پاس جائیں گے اور ان سے بلوچستان واپس آکر سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کریں گے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے گرینڈ جرگہ بلا یا جائے گا، جس میں بلوچستان قیادت کو ایک پیج پر لانے کے لیے بات چیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خان آف قلات کا بلوچ معاشرے میں بڑا رول ہے اور سب بلوچ اب بھی خان آف قلات کو بڑا مانتے ہیں۔ وفاقی حکومت سمیت ہم سب کی خواہش ہے کہ خان آف قلات واپس آکر سیاست میں حصہ لیں۔

.......

/169